qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ

ایران کے وزیر خارجہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے ساتھ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دورہ لبنان کے دوران حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں لبنان کے بارے میں ایران کے اصولی اور ٹھوس موقف اور ہر مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر تاکید کی۔

ایرانی وزیر خارجہ صدر عون کے ساتھI

اس ملاقات میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ ایران لبنان کا سچا اور وفادار دوست ہے اور اپنے دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتا لبنانی عوام اور حکومت کا ساتھ دینے پر ایران کی قدردانی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل لبنان کے صدر میشل عون ، لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ سے بھی دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔(بشکریہ۔سحر نیوز)

Related posts

ظالموں کا ساتھ دینے والے بھی ظالم ہیں۔۔علی پور میں علماء کا بیان

qaumikhabrein

مجالس عزا اور مقاصدہ کی محفلوں کا تقدس بحال کرنے کی مہم

qaumikhabrein

شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام یقینی ہے۔انیمیشن فلم نے مچایا تہلکہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment