qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

بغیر ویزا کے ایرانی جا سکیں گے قزاخستان

قزاخستان نے ایرانی شہریوں کے لئے ویزا کی شرط کو ختم کردیا ہے۔ اب ایرانی شہری بغیر ویزا کے 14 روز کے لئے قزاخستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ حال ہی میں قزاخستان کے صدر قاسم توکایف ایران کے دورے پر تھے۔ وطن واپسی پر انہوں نے ایک حکمنامہ پر دسخظ کئے جسکے مطابق ایرانی شہریوں کو قزاخستان کا دورہ کرنے کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں پڑےگی۔19 جون کو قزاخستان کے صدر کے ایران دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔قزاخستان میں ایران کے سفیر مجید صابری کا کہنا ہیکہ قزاخستان کے تازہ فیصلے سے دونوں ملکوں کی سیاحت کو فروغ ملےگا۔دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو تین ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔فری ویزا کی سہولت ہندستان اور چین کے شہریوں کے لئے بھی ہے۔

Related posts

لعنتی ابن ملجم مرادی کا قبیلہ یمن میں آج بھی موجود ہے۔

qaumikhabrein

بڑھتا جارہا ہےامریکی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان۔۔

qaumikhabrein

ملک میں لائبریریوں کا جال پھیلانے کے لیے “مائیکرو لائبریری، مائیکرو فنڈنگ” کا فارمولا

qaumikhabrein

Leave a Comment