ایران نے دعویٰ کیا ہیکہ صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم کے متعدد ایجنٹوں کو انکی تخربی کاروائی سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایجنٹوں کودہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ایران میں بھیجا گیا تھا۔ ایرانی انٹیلیجنس اہلکاروں نے انکو شناخت کیا اور تمام کو کسی بھی تخریب کاری کی کارروائی سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔
ایران کی وزارت اطلاعات کے مطابق اس نیٹ ورک کے ارکان، جو کسی ایک پڑوسی ملک کے ذریعے جاسوس دہشت گرد تنظیم موساد کے ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات استعمال کرکے کردستان کے علاقے سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد، تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی بے مثال کارروائیوں کو انجام دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ بعض حساس علاقوں میں، ان کے پہلے سے اہداف طے شدہ تھے۔ ایجنٹوں کے قبضے سے ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، تکنیکی اور مواصلاتی آلات ضبط کر لیے گئے۔
ایران میں موساد کے جاسوسوں کی گرفتاری کے آپریشن کی نئی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ
مذکورہ نیٹ ورک کئی ماہ قبل صہیونی جاسوسی تنظیم موساد کے سربراہ کی رہنمائی میں عراق کے کردستان علاقے سے ایران میں داخل ہوا تھا اور صوبہ اصفہان میں ملک کے ایک حساس مرکز کی نشاندہی کرتے ہوئے اس میں دھماکہ کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔
نیٹ ورک کے آپریشنل ارکان کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب اس گروپ کی جانب سے مطلوبہ جگہ پر بُہت زیادہ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا اور ان کی دہشت گردی کی کارروائی پر عمل درآمد میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے تھے۔