qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایرانی میزائل اسرائل کو دو منٹ میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں۔ فوج کے سینیئرکمانڈر کا دعویٰ

ایرانی فوج کے سینیئرکمانڈر بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے دعویٰ کیا ہیکہ ایران کے میزائل دو منٹ کے اندر اسرائیل کو برباد کرسکتے ہیں۔ بریگیڈیرجنرل محمد طہرانی مقدم نے ایران کے ایک ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر میزائل داغے تو اس کے میزائل ایران تک پہنچنے میں 8 سے 12 منٹ لیں گےجبکہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تو وہ ایک سے دو منٹ کے اندر اسرائیل میں اپنے اہداف کو صحیح طور پر نشانہ بنائیں گےکیونکہ ایران جنوبی لبنان سے حزب اللہ ، فلسطین سے حماس اور شام سے فاطمیوں کے ذریعے اسرائیل پر میزائل داغے گا جو اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کر دیں گے جسکے نتیجے میں اسرائیل مکمل طور پر تباہ و برباد ہوجائیگا اور اس طرح اسرائیل کو صفحہ ہستی سے محو کرنے سے متعلق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو جائیگا۔

جنرل محمد طہرانی مقدم نے اسرائیل کی جانب سے ایران کودھمکی دینے پر کہا کہ اس قسم کی دھمکیاں چھوٹے منہ اور بڑی بات کی طرح ہیں۔ اسرائیل اور اس کے حواری ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے۔

Related posts

موت زندگی کا خاتمہ نہیں ابدی زندگی کا آغاز ہے۔ مولانا ذیشان حیدر

qaumikhabrein

‘در نجف’ وادی سلام میں بارش میں تیارہوتا ہے

qaumikhabrein

حیدر آباد۔جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

qaumikhabrein

Leave a Comment