qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حرم امام رضا میں غیر ایرانی زائرین کے لئے اعمال شب قدر کا اہتمام

حرم امام رضائے غریب میں شب قدر کے اعمال کے تعلق سے اردو اور عربی جاننے والے زائرین کے لئے خصوصی اہتمام کیا گیا۔
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے اردو اور عربی زبان جاننے والےزائرین کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں خصوصی طور پر ۱۹ویں،۲۱ویں اور ۲۳ویں شب قدر میں اعمال کے انعقاد کی اطلاع دی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے شب قدر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: شب قدر بندوں پر اللہ کی رحمت اور مغفرت کی برسات کی رات ہے،اللہ نے اس مہینے میں قرآن مجید نازل کر کے اس بابرکت مہینے کی عظمت کو دوبالا کردیا اور اپنے بندوں پر اپنی نعمتوں کو تمام کردیا۔
انہوں نے مزید کہا: اسی مناسبت سے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ نے صحن غدیر اور دارالرحمہ میں اردو اورعربی زبان بولنے والے زائرین کے لئے خصوصی طور پر مختلف طرح کے ثقافتی،مذہبی اور معرفتی پروگرام کا انتظام کیا ہے تاکہ تمام زائرین ان بابرکت راتوں سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ۲۰ فروردین (ایرانی تاریخ) اتوار کے دن مداح اہل بیت جناب نجف علی سعادتی کے ذریعہ پڑھی جانے والی دعائے جوشن کبیر اور زیارت امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ ۱۹ویں شب قدر کے اعمال کا آغاز خصوصی طور پر اردو زبان کے زائرین کے لئے ۸ بجے رات میں ہوگا۔
سید موسی موسوی امام علی علیہ السلام کے مصائب اور مرثیہ بیان کریں گے اوراس کے بعد سرروں پر قرآن رکھنے کے اعمال حجۃ الاسلام والمسلمین سید سجاد مھدی رضوی کرائیں گے۔

حجۃ الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ ۲۳ فروردین(ایرانی تاریخ) منگل کے دن منعقد ہونے والے ۲۱ویں شب قدر کے اعمال میں امام رضا علیہ السلام کے خصوصی زائرین سب سے پہلے زیارت امام حسین علیہ السلام سے فیض یاب ہوں گے اس کے بعد عباس غبیشی دعائے جوشن کبیر پڑھیں گے اور اس کے بعد سید موسی موسوِی نوحہ خوانی کریں گے۔
اس بابرکت پروگرام میں سید سجاد مھدی رضوی تقریرکریں گے اور سروں پر قرآن رکھنے والے اعمال بھی کرائیں گے۔
جبکہ ۲۴ فروردین(ایرانی تاریخ) بروز جمعرات ۲۳ویں شب قدر کے اعمال کا آغاز صلاح حدیدی اور نجف علی سعادتی کے ذریعہ پڑھی جانے والی دعائے جوشن کبیر کے ذریعہ رات ۹ بجے ہوگا ۔ نوحہ خوانی اور سید سجاد مہدی رضوی کی تقریر اس پروگرام کا حصہ ہوگی۔

Related posts

بسیج ایران کے استحکام کی ضامن فورس ہے۔

qaumikhabrein

مغربی بنگال بی جے پی میں ناراضگی کی کھچڑی پک رہی ہے۔

qaumikhabrein

روس کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے معطل کردیا گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment