qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام رضا کے حرم میں نامعلوم شخص کا تین علما پر حملہ، ایک شہید، حملہ آور گرفتار

ایک نامعلوم فرد نے مشہد مقدس میں امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے اندر تین علما پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک عالم دین شہید ہو گئے اور دو شدید طور سے زخمی ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سہ پہر ایک نامعلوم فرد نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے اندر تین علما پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ وہاں موجود زائرین نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔ کچھ زائرین نے حمہ آور کی پٹائی بھی کی بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دو زخمی علما کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تینوں علماء ایک فلاحی و تبلیغی گروپ کے رکن تھے جو مشہد مقدس کے مضافاتی علاقوں میں فلاحی، رفاہی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
جن علما پر حملہ ہوا وہ ہیں حجت الاسلام دارایی، حجت الاسلام پاکدامن اور حجت الاسلام اصلانی۔ حجت الاسلام اصلانی نے جام شہادت نوش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہید کی جا رہی ہے۔

Related posts

کولکاتہ اور لندن کے بیچ چلتی تھی بس۔

qaumikhabrein

آئمہ علیہ السلام کو محبت کے زبانی دعوے نہیں چاہئیں۔۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

امام حسین کا ہر عزادار اہل بیت اطہار کی نیابت کررہا ہے۔ مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

Leave a Comment