qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایرانی عازمین حج کا جدہ میں شاندار استقبال

ایک دور تھا جب سعودی عرب میں ایرانی حاجیوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تلخٰ اتنی تھی کہ ایک سال ایران نے حج کا بائکاٹ کیا۔ ایک دور تھا جب ایرانی سعودی پالیسیوں کے خلاف سعودی عرب میں حج کے موقع پر زوردار احتجاج کرتے تھے۔ لیکن اب دور بدل گیا ہے۔

اب سعودی عرب نے ایران سے اپنے تمام گلے شکوے بھلا دئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رشتے بحال ہو گئے ہیں۔ ایک دوسرے کے وزیروں کا ایک دوسرے کے یہاں دوروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس بار ایران کے عازمین حج جب سعودی عرب پہونچے ہیں تو انکا شاندار استقبال کیا جارہا ہے۔ سعودی چینل العربیہ کی نشر کردہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی عازمین کرام کا جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر ’’طلع البدر علینا‘‘ کے معروف عربی ترانے، عربی قہوہ اور گل بارانی کے ساتھ بڑا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دکھاتے ہوئے سعودی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور ساتھ ہی ایران و سعودی عرب کے بحال ہوتے تعلقات کے مزید مثبت نتائج ظاہر ہونے کی تمنا کی ہے۔

یہ بھی پھی پھی پڑھئے۔۔ ایران سعودی رشتے۔

Related posts

مکھیا امیدوارمستقیم کی کورونا کے خلاف جنگ۔لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں ماسک۔ مذہبی مقامات اور دوکانوں کو کر رہے ہیں سینیٹائز۔

qaumikhabrein

آر ایس ایس کے نظریات کو فروغ دیا جائے۔۔ اجیت ڈووال کی اترا کھنڈ حکومت کو نصیحت۔

qaumikhabrein

یورپین یونین کا افغان مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

qaumikhabrein

Leave a Comment