qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

الیکٹرانک جنگ کے محاذ پر ایران کی تیاری

ایران مختلف محاذوں پر دشمنوں سے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں الیکٹرانک جنگ کے محاذ پر بھی وہ پیش رفت کررہا ہے۔ایران نے ایک جنگی ڈرون تیار کیا ہے۔ دیسی طور پر تیار اس جنگی ڈرون کو مہاجر دس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جنگی ڈرون دس ہزار کلو میٹر کی بلندی پر لگاتار 24 گھنٹے پرواز کرسکتا ہے اور300 کلو گرام تک جنگی ساز و سامان لیجا سکتا ہے۔ اسکی ایندھن کی گنجائش 450 کلو گرام ہے۔

مہاجر دس جنگی ڈرون کی رسم رو نمائی یوم دفاعی صنعت کے موقع پر تہران میں کی گئی۔ اس موقع پر صدر ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔یہ جنگی ڈرون 210 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑان بھر سکتا ہے۔ یہ جاسوسی کے آلات سے بھی لیس ہے۔ مہاجر دس جنگی ڈرون کو فضائیہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔اس طرح ملک کی فضائی فوج کی طاقت اور صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہیکہ اس جنگی ڈرون سے اسرائل کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

Related posts

غزہ میں نیتن یاہو کو کامیابی نہیں مل سکتی۔ ایہود اولمرٹ

qaumikhabrein

امریکہ کی 200 سے زیادہ بائیولاجیکل تجربہ گاہیں۔ دنیا کے لئے خطرناک۔

qaumikhabrein

مہاراشٹر ۔TAIT کا نتیجہ آگیا۔ ٹیچرزکی بھرتی ہوگی جلد

qaumikhabrein

Leave a Comment