qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران میں دس روزہ فجرتقریبات کا آغاز

ایران میں دس روزہ فجر تقاریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان تقاریب کا اہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی کی وطن واپسی اوراسلامی انقلاب کی کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ہوتا ہے۔عشرہ فجر کی تقریبات کے پہلے دن پورے ملک کے اسکولوں میں گھنٹی بجائی گئی۔

فجر تقاریب کے آغاز کے موقع پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام خمیی کے مزار پر نماز ادا کی۔
جشن عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی ہونے جا رہا ہے جن میں تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے تاریخی بہشت زہرا قبرستان تک بانی انقلاب امام خمینی کی آمد کے راستے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی بارش، مسلح افواج کی موٹرسائکل پریڈ اور امام خمینی کے مزار میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن عشرہ فجر کے آغاز اور بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خلیج فارس میں بحری جہازوں کے ہارن بجانا بھی شامل ہے۔

امام خمینی یکم فروری 1979 کو چود برسو

Related posts

میرٹھ میں مجالس تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ جاری

qaumikhabrein

تیونس میں بحران اور گہرا۔ کئی اعلیٰ حکام کو بھی صدر نے برطرف کردیا۔

qaumikhabrein

اب گھر میں با جماعت نماز پڑھنا بھی جرم ہوگیا

qaumikhabrein

Leave a Comment