qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران کی جوابی کاوائی سے اسرائیل اور امریکہ کے ہوش اڑے

قاسم سلیمانی پر حملے کا ایران نے عراق میں امریکی اڈے کو تباہ کرکے جس طرح سے انتقام لیا تھا ٹھیک ویسا ہی انتقام اس نے اسرائیل سے لیا ہے۔اسرائیل نے حال ہی میں شام میں حملہ کرکے پاسداران انقلاب کے دو سینئر اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس سے پہلے
14 فروری کو صیہونی ڈرونز نے ایران کے کرمانشاہ صوبے میں ایک ڈرون ہیڈکوارٹر پر بمباری کی تھی۔ اس ڈرون کو بھیجنے کے لئے کردستان کے علاقے کی زمین کا استعمال کیا گیا تھا۔

ایران نے اسرائیل کو جوابی کاروائی کا الٹی میٹم دیدیا تھا اور اس نے کردستان کے علاقے اربیل میں امریکی قونصل خانہ اور اسرائیلی خفیہ موساد کے تربیتی سینٹر پر بارہ بیلسٹک میزائل مار کر اپنے الٹی میٹم کو عملی جامہ پہنا دیا۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور نے درست معلومات اور دستیاب چارٹ کے مطابق امریکی اور اسرائلی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے بمباری کی۔

ایران کی اس کارروائی کے نتیجے میں متعدد صہیونی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔

Related posts

حقوق انسانی اور ہمارے حکمراں ۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

جیسل میر میں ہے تعزیہ کی شکل والی عمارت۔

qaumikhabrein

نو شیر وان عادل کے قصر کے آثار باقی ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment