وہ تعریف قابل تعریف ہے وہ جو دشمن کی زبان سے نکلے ۔اسرائل کے وزیر دفاع نے ایران کی فوجی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہیکہ تہران کے پاس نا چوکنے والے اور خطرناک ڈرون ہیں۔ جو ہزاروں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے دشمن کو تباہ کرسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع بنی گینٹز کا کہنا ہیکہ ایران نے جو سب سےزیادہ اہم ہتھیار تیار کئے ہیں ان میں انسان کے بغیر چلائے جانے والے طیارے یو اے وی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایران نے تباہکن ڈڑون طیارے تیار کئے ہیں جو بیلسٹک میزائلوں اور جنگی طیاروں کی طرح ہزاروں کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتے ہیں۔
بینی گینٹز نے ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں سے تہران کے خلاف پابنداں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔