qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران نے امریکہ کے51 فوجی حکام کو بلیک لسٹ کردیا۔ قاسم سلیمانی کی شہادت میں ملوث تھے۔

ایرانی حکومت نے قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی سازش میں شامل امریکہ کے 51 فوجی حکام کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ قاسم سلیمانی کو شہید کرکے امریکہ نے دہشت گردی کو شہ دی ہے اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہیکہ ایران اس بات پر زوردیتا ہیکہ سنگین دہشت گردانہ حرکت دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں جنرل سلیمانی کی راہ پر چلنے کے ایران کے پختہ ارادے کو کمزور نہیں کرسکتا۔ یاد رہے کہ تین جنوری2020 میں امریکی فوج نے اس وقت کے صڈر ٹرمپ کی ہدایت پر بغداد ہوائی اڈے کے پاس جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر انو مہدی المہندس کو میزائل حملہ کرکے شہید کردیا تھا

Related posts

عمران خاں کو کورونا ہوگیا۔ دو روز پہلے ہی لگا تھا ٹیکا

qaumikhabrein

افغانستان۔ مسجد پر فائرنگ۔ ایک ہی گھر کے آٹھ افراد ہلاک۔

qaumikhabrein

ہندو پاک کے کرکٹرز فاصلے مٹانے میں لگے ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment