qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ایران ایٹمی آلات کی تیاری کے میدان میں خودکفیل ہوگیا۔امریکہ اور اسرائیل کی نیند حرام

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی چیرمین نے دعویٰ کیا ہیکہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی کے لیے ضروری آلات بنانے کے معاملے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی چیئرمین پژمان شیر مردی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ مغربی ملکوں کو دراصل ہماری اصلی اور دیسی ٹیکنالوجی سے خوف لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل کی روشنی میں ہم ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم اور آئی آر چھے قسم کی سینٹری فیوج مشینیں تیار کر رہے ہیں۔

محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی چیئرمین پژمان شیر مردی

ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے ڈپٹی چیرمین نےکہا کہ ملکی ضرورت کے نوے فی صد ایٹمی آلات و سائل اندرون ملک تیار کیے جارہے ہیں اور یہ ایرانی سائنسدانوں کی کاوشوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ مغرب کے تمام تر دباؤ، پابندیوں اور خاص طور سے ایٹمی ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے آلات و سائل کی ترسیل پر عائد شدہ پابندیوں کے باوجود، ایران کی جانب سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے لیے ضروری وسائل کی تیاری میں خود کفیل ہونا دوچنداں اہمیت کا حامل ہے۔

تصویر بشکریہ اسنا

بجلی کی پیداوار کے بیس سالہ قومی منصوبے کے تحت مکمل ایرانی اور غیر ملکی ری ایکٹروں کی مدد سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اور ان کے اتحادی پہلے دن سے ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی وپیشرفت کو تشویشناک ظاہر کرنے کوشش کرتے رہے ہیں ۔ ہرچند کہ ایران نے چند برس تک ایٹمی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے، مختلف شعبوں میں اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو محدود کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی دوہزار اٹھارہ میں واشنگٹن کو اس معاہدے سے نکال کر ایران کے خلاف شدید ترین پابندیوں کا آغاز کیا جسے انہوں نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا نام دیا تھا ۔
دوسری جانب چار جمع ایک گروپ کے یورپی ارکان نے بھی معاہدے کے تحت کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا جسے دیکھتے ہوئے مئی دوہزار انیس میں ایران نے پانچ مرحلوں میں ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کے تحت ایران نے میٹل یورینیم اور جدید ترین سینٹری فیوج مشینوں کی تیاری اور تنصیب کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں بیس فیصد افزودگی کا آغاز کیا جسے بعد میں بڑھا کر ساٹھ فیصد تک پہنچا دیا ۔ ایٹمی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اس تیزرفتار پیشرفت سے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نیز ان کے اتحادیوں کو سخت تشویش اور پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

Related posts

میرٹھ میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ اختتام پزیر۔

qaumikhabrein

ضلع پلوامہ۔ بڑا حادثہ ٹلا۔

qaumikhabrein

کینیڈا میں ایک مسجد پرپھر اوباشوں کا حملہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment