
شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام لینے کا ایرانی قوم تہیہ کئے ہوئے ہے۔ عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کا میزائل حملہ محض اس بڑی انتقامی کاروائی کا اشارہ تھا جسکی تیاری ایران کررہا ہے۔ ایران میں ایک اینی میشن فلم بنائی گئی ہے جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جدید طریقے سے نشانہ بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

۔ یہ انیمیشن فلم ایران کےاعلیٰ لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس انیمیشن فلم نے امریکی حلقوں میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ انیمیشن فلم کا موضوع انتقام یقینی ہے۔