جیسے جیسے تحقیقات بڑھ رہی ہے ایران میں بد امنی پھیلانے والوں کے چہرے سامنے آتے جا رہے ہیں۔ ایرانی حکومت امریکہ اور اسرائیل کو ملک میں افرا تفری پھیلانے کی سازش کا ذمہ دار بتا رہی ہے۔ ایران میں بد امنی پھیلانے کے لئے امریکہ اور اسرائل نے جن ایجنٹوں کو ایران بھیجا تھا انکی گرفتاریاں عمل میں آرہی ہیں۔
شہراہواز میں حکومت خالف مظاہروں کا سرغنہ ملک سے فرار ہونےکی کوشش میں دھرلیا گیا۔ مزے کی بات یہ ہیکہ یہ سرغنہ عورت کا بھیس بدل کر بھاگ رہا تھا۔ ہوائی اڈے پر وہ سیکورٹی اہلکاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے اسکی قلعی کھلتی چلی گئی۔
ایرانی حکومت کا الزام ہیکہ امریکا ایران میں مظاہرین کو ہر طرح کی حمایت کے علاوہ اسلحہ وغیرہ بھی فراہم کرتا ہے۔
امریکی کی قیادت میں عالمی طاقتوں نے ایرانی عورتوں کو ایران کے موجودہ اسلامی نظام کے خلاف ”عورت، زندگی، آزادی”کے پرفریب نعروں کے ذریعے ورغلانے اور قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ایران کا الزام ہیکہ ملک کے اندر حالیہ پرتشدد مظاہرے دشمنوں کی چال اور سازش ہیں جس کا مقصد ایران کی تقسیم، اسلامی نظام کا خاتمہ اور فرقہ وارانہ جنگ کا آغاز ہے۔