qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران کے دو اہکاروں کی پر اسرار طریقے سے موت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران کی خلائی صنعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی پر اسرار طریقے سے موت کی خبر ہے۔ انہیں شہید بتایا جارہا ہے۔ پاسداران انقلاب کی مرکزی صوبے کی برانچ نے اعلان کیا ہیکہ خلائی صنعت سے تعلق رکھنے والے علی کمانی کی خمین صوبے میں ڈرائیونگ کے دوران موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ وہ ایک مشن پر تھے۔پاسداران انقلاب سے منسلک ویب سائٹ کے مطابق 33 سالہ محمد عبدوس کی بھی مشن کے دوران ہی موت ہوئی۔ ایران کی وزارت دفاع کا کہنا ہیکہ عبدوس اسکے لئے کام کرتے تھے۔خبر رساں اداروں نے ان دونوں اہلکاروں کی موت کو شہادت بتایا ہے جسکا مطلب ہیکہ انہیں قتل کیا گیا۔عبدوس کی موت سمنان صوبے میں ہوئی

کمانی اور عبدوس کی پر اسرار موت اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں چند ہفتوں قبل پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کرنل علی اسمعیل زادہ کی موت ہوئی تھی۔اہم مشنوں سے منسلک اہلکاروں کی موت کے لئے ایران اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

Related posts

روس اور امریکا میں کشیدگی۔روس امریکہ سے سفیر کو واپس بلائےگا۔

qaumikhabrein

ہندو مسلم اتحاد کی مثال بھی ہے امروہا کا محرم

qaumikhabrein

مہاراشٹر میں اساتذہ کی 31 ہزار 472 اسامیاں خالی ہیں۔

qaumikhabrein

Leave a Comment