qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ایران کے روبوٹک سرجری سسٹم کی دنیا میں دھوم

 ایران نے روبوٹ کے ذریعے سرجری کے میدان میں انقلابی پیش رفت کی ہے۔  ایران  میں روبوٹ کے ذریعے سرجری کا پہلا کامیاب تجربہ ایک کتے کے اوپر کیا گیا تھا۔ ایران  نےریموٹ روبوٹک سرجری سسٹم ‘سینا’ ایجاد کیا ہے۔ ایران کے اس سسٹم کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ انڈو نیشیا نے اپنے یہاں  ڈاکٹروں کو تربیت دینے اور آلات مہیا کرنے کے لئے ایران سے معاہدہ کیا ہے۔

انڈونیشیا کے سرجنوں نے ایرانی ریموٹ روبوٹک سرجری سسٹم “سینا” کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور وہ اس ایرانی نظام کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع  کے مطابق ایرانی ریموٹ روبوٹک سرجری سسٹم “سینا” کے تیسرے اور چوتھے  ماڈل حال ہی میں انڈونیشیا کے شہروں میڈان اور مکاسر میں تربیتی مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔

اس تناظر میں بندونگ اور جوکجاکارتا کے شہروں میں سینا روبوٹ کے ساتھ سرجری کی تربیت حاصل کرنے والے سابقہ 112 سرجنوں کے علاوہ ایک سو نئے سرجنز بھی میڈان اور مکاسر کے شہروں میں سینا کے ساتھ سرجری کے مرحلے میں شامل ہوئے ہیں اور تربیتی کورسز کرانے کے لیے اپنا نام درج کرا چکے ہیں۔

ایرانی ریموٹ روبوٹک سرجری سسٹم “سینا” کی قابل ذکر کامیابیوں میں انڈونیشیا کی جانب سے اس کے دو آلات کی خریداری اور دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں 500 کلومیٹر کے فاصلے سے ریموٹ روبوٹک سرجری کا پہلا آپریشن شامل ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت نے حال ہی میں دو نئے آلات کا آرڈر دیا ہے۔(تصاویر بشکریہ پریس ٹی وی اور ارنا)

Related posts

مولانا شبیب کی گرفتاری پر قم المقدس میں بھی اظہار تشویش۔

qaumikhabrein

لائبیریامیں دعائیہ تقریب میں بھگدڑ۔ 29 ہلاک، درجنوں زخمی۔

qaumikhabrein

اسلامی اسکالر موسیٰ القرنی کی سعودی عرب کی جیل میں موت

qaumikhabrein

Leave a Comment