انڈونیشیا کو دو ماہ کے بعد بیس برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن فیفا نے انڈونیشیا سے میزبانی کا اعزاز چھین لیا ہے۔ انڈو نیشیا کو فیفا کی جانب سے یہ سزا اس لئے ملی ہیکہ انڈو نیشیا نے اسرائیلی ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اسرائیلی ٹیم کی میزبانی کرنے کے خلاف انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہورہے تھے۔ صوبہ بالی کے گورنر نے اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کردیا تھا۔ انڈو نیشیا اور اسرائل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ انڈو نیشیا فلسطینی آراضی پر اسرائل کے ناجائز قبضے کے خلاف ہے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی چھن جانے سے انڈو نیشیا کے فٹبال شائقین اور عام لوگوں میں غم اور مایوسی کا ماحول ہے۔انڈو نیشیا نے فیفا پروعدہ خلاف کا الزام لگایا ہے۔