qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ہندستان اور ایران کے تعلیمی اداوں میں معاہدہ

ہندوستان و ایران کے دیرینہ ثقافتی رشتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر (ایران کلچر ہاؤس دہلی) نے حیدر آباد کی مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ (MOU) کیا ہے تاکہ ہندوستان و ایران کے درمیان مشترک علمی وثقافتی میراث کو محفوظ کیا جاسکے۔
اس معاہدہ کا مقصد علمی سطح کو اوپر لانا، تاریخ دکن میں تحقیق کرنا، مشترک پروجکٹ پر کام کرنا، حیدرآباد کے آثار قدیمہ کے متعلق تحقیق کرنا، فہرست نگاری، پرانی عبارتوں کو صحیح کرنا، شارٹ کورس منعقد کرنا، کانفرنس منعقد کرنا، مشترک میراث کو محفوظ کرنا،، پرانی کتابوں کی درستگی اور آثار قدیمہ کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ معاہدہ انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری اور ادبیات فارسی کے مشہور و معروف استاد اور مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کے درمیان ہوا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آف تاریخ ہارون خان شروانی، پروفیسر سلمیٰ احمد، یونیورسٹی کی ڈین پروفیسرتسنیم فاطمہ، رجسٹرار آف یونیورسٹی پروفیسر اشتیاق احمد اور آقائے اکبر نیرومند جیسی شخصیتیں موجود تھیں۔۔ (بشکریہ حوزہ نیوز)

Related posts

یوکرین میں جراثیمی ہتھیار بنانے کے پروجیکٹ میں امریکی صدر کا بیٹا ملوث ۔

qaumikhabrein

غزال مہدی کو خدمات کے اعتراف میں میڈل

qaumikhabrein

ایران ایٹمی آلات کی تیاری کے میدان میں خودکفیل ہوگیا۔امریکہ اور اسرائیل کی نیند حرام

qaumikhabrein

Leave a Comment