ہندستان میں فوج میں بھرتی کے نئے ضابطے کے خلاف لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں نئے بھرتی ضابطے کے خلاف احجاج تشدد کا رخ اختیار کرگیا۔مشتعل نوجوانوں نے ٹرینوں میں آگ لگائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہونچایا۔ کچھ مقامات پر احتجاجیوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ دہلی، بہار، اتر پردیش، مدھیہ پردیش ، ہریانہ، اور اترا کھنڈ میں مختلف مقامات پر احتجاج پر تشدد ہو گیا
مشتعل لوگوں نے کئی مقامات پر بی جے پی کے دفاتر پر بھی حملے کئے اور توڑ پھوڑ کی۔
پٹڑیوں اور ریلوے اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ احتجاج کرنے والوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔ ریاست بہار میں کم و بیش ایک درجن مقامات پر ہزاروں افراد نے فوجی بھرتیوں کی نئی اسکیم کے خلاف احتجاج کیا
واضح رہے کہ مودی حکومت نے رواں ہفتے ہی ملک میں فوجی بھرتیوں میں بحالی کا اعلان کیا تھا۔ پالیسی کے مطابقفوج کی تینوں شاخوں میں اب بھرتی محض چار برس کے لئے ہوگی۔ بھرتی کے خواہش مند امیدواروں، سابق فوجیوں، اپوزیشن رہنماؤں نے فوجی بھرتیوں سے متعلق نئی پالیسی کی مخالفت کی ہے۔اسکیم کے تحت تینوں شاخوں میں اس برس 46,000 فوجی بھرتی کئے جائیں گے۔امیدوار کی عمر 17 سے 21 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ اس اسکیم کے تحت بھرتی جوانوں کو انی ویر کہا جائےگا۔