qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

دنیا کے آلودہ ترین 46 شہر ہندستان میں ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایک سو آلودہ ترین شہر ہیں۔ اور ان میں 46 اکیلے ہندستان میں ہیں اور دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں نو شہر بھی ہندستان میں ہی ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2020 کے ہیں جو حال ہی میں جاری کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے راجدھانی دہلی کی فضا بیس ملین آبادی کے لئے بہت خراب ہو گئی تھی۔ حکومت کو اسکول بند کرنا پڑے تھے۔

تصویر بشکریہ رائٹر

دہلی کی ہوا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطر ناک حد تک بڑھی ہوئی ہے۔ ان زہریلے ذرات کو PM2.5 کہا جاتا ہے۔ یہ ذرات ایندھن کے جلنے اور ماحولیات کے کیمیکل ری ایکشن کے نتیجے میں ہوا میں شامل ہوجاتے ہیں۔ یہ ذرات انسان کے پھیپڑوں کو نقصان پہونچاتے ہیں۔ ہوا میں بارہ سے کم PM2.5مقدار کو مناسب کہا گیا ہے۔یہ سطح صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن دہلی میں PM2.5 کی مقدار34 ناپی گئی۔ جو عالمی صحت ادارے کے معیار سے بہت زیادہ ہے۔

۔PM2.5 کے علاوہ فضا میں pm 10،اوزون، نائٹروجن، ڈائی اکسائڈ ؛سلفر ڈائی آکسائد اور کاربن مونو آکسائڈ بھی موجود ہوتے ہیں جو مقررہ حد سے اگر بڑھ جائیں تو انسانی صحت کے لئے خطرناک ہوجاتے ہیں۔ 2019 میں ہندستان میں 1.67 موتیں فضائئی آلودگی کے سبب ہوئی تھیں۔ بیس آلودہ ترین شہروں میں پندرہ شہر شمالی ہندستان میں ہیں۔

دہلی میں قائم اسموگ فری ٹاور

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد دہلی یمیں دو اسموگ فری ٹاور قائم کئے گئے ہیں۔ اسموگ فری ٹاور فضا میں تازہ ہوا چھوڑتے ہیں۔ لیکن ان سے کچھ فائدہ نہیں ہورہا ہے۔

Related posts

فرقہ وارانہ کارڈ کھیلنے کی تیاری۔۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

پاکستانی ڈرائیور گیا تھا کابل پہونچ گیا امریکہ۔

qaumikhabrein

صیہونی فوجیوں کا غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ

qaumikhabrein

Leave a Comment