qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مردوں کو بھی دیدی گئی کورونا ویکسین۔ ہمارے ملک میں سب کچھ ممکن ہے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں زندوں کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایسا ہی واقعہ ہوا۔ اکشے بھٹناگر کو اپنے بھائی پرشانت کے موبائل پر میسیج ملا کہ آٹھ دسمبر کو ایک بجکر بائیس منٹ پرانہیں ویکسین کووی شیلڈ کی دوسری خوراک دیدی گئی ہے۔ اور اب وہ ویکسی نیشن کا سرٹی فکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اکشے بھٹناگر کو حیرت اس بات پر تھی کہ انکے مرے ہوئے بھائی کو ویکسین کس نے لگا دی۔ کیونکہ پرشانت کی موت تو اکیس مئی 2021 کو ہی ہو گئی تھی۔پرشانت کو ویکسین کی پہلی ڈوز 24 مارچ 2021 کو لگی تھی۔ ایک ماہ بعد انہیں کورونا ہوا تھا اور پچاس سالہ پرشانت کی موت ہو گئی تھی۔ پرشانت مرچننٹ نیوی کے سابق افسر تھے اور مورار میں ایک اسکول چلتے تھے۔ اہل خانہ کو پرشانت کے مرنے کے بعد دوسری ڈوز لگائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ پورٹل پر پرشانت کا ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ بھی موجود ہے جو دوسری ڈوز کے بعد ہی جاری کیا جاتا ہے۔

خاص بات یہ ہیکہ ویکسین کے لئے ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانا پڑتا ہے۔ اور ویکسین لگتے وقت موقع پر آدھار کارڈ جیسا کوئی شناختی کارڈ دکھانا ہوتا ہے۔ مرے ہوئے پشات کو ویکسین کی دوسری ڈوز دئے جانے کی اطلاع سے صاف ظاہر ہیکہ ویکسی نیشن کے اعداد و شمار میں گڑ بڑ کی جارہی ہے۔ اسی قسم کا ایک واقعہ مدھیہ پردیش کے ہی مالوا میں ہوا ۔ ودیا شرما نامی خاتو ن کی کورونا کے سبب یکم مئی کو موت ہوگئی تھی۔ ویکسین کی ایک ڈوز انہیں مل چکی تھی۔17 ستمبر کو گھر والوں کو خبر ملی کہ ودیا شرما کو دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔یہ وہی وقت تھا جب مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں ویکسین کی 2.51 خوراکین دینے کا ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کی تھا۔ اس معاملے میں مدھیہ پردیش ہی اکیلی ریاست نہیں ہے بہار اور اترپردیش سے بھی مرے ہوئے لوگوں کو ویکسین دینے کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

۔بہار کے ضلع مظٖفر پور اور شیخ پورا ضلع کے کچھ باشندوں کے بارے میں گھر والوں کے پاس میسیج آیا کہ انکو دوسری ڈوز دیدی گئی ہے جبکہ ان افراد کی کورونا سے پہلے ہی موت ہو چکی تھی۔16 اکتوبر کو ہریانہ کے ونود اہلاوت ے ٹویٹ پر لکھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعدانکے والد کی موت ہو گئی تھی۔ موت کے چھ ماہ بعد انکےموبائل پر میسیج ملا کہ انہیں ویکسین کی دوسری ڈوز مل چکی ہے۔ ونود اہلاوت نے ٹویت کیا تھا کہ انکے مرحوم والد کا ویکسی نیشن سرٹی فکیٹ جنت بھیجنے میں انکی مدد کی جائے۔

Related posts

دیدی کلین بولڈ۔ بی جے پی نے لگائی سینچری۔مودی جی کے دعوے کی بنیاد کیا ہے۔؟

qaumikhabrein

حسن نصراللہ کی شہادت ضرور رنگ لائےگی۔

qaumikhabrein

‘صحت مند نہٹور’ مہم کے تحت میونسپلٹی کے دو وارڈ س میں ہیلتھ کیمپ

qaumikhabrein

Leave a Comment