qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام زمانہ (عج) کی بیعت کی تجدید

حضرت بقیۃ اللہ اعظم امام زمانہ (عج) کی امامت کا آغاز ہوتے ہی دنیائے شیعت میں مختلف تقریبات اور جشن منعقد کئے جاتے ہیں۔ ایران بھر میں جشن کی تقریبات کے علاوہ ایک اور اہم تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اور وہ ہے امام زمانہ کی بیعت کی تجدید کی۔

تقریب۔ مشھد مقدس میں شام کے وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد “شہداء اسکوائر” پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے انہوں نے امام زمانہ (عج) سے تجدید بیعت کی۔ اس اجتماع میں ہر عمر کے مرد و خواتین موجود تھیں۔

دنیا بھر کے شیعوں کے موجودہ امام کی امامت کا آغاز 9 ربیع الاول کو ہو ا۔امام زمانہ کی امامت کا آغاز اس وقت ہوا جب انکے والد گرامی امام حسن عسکری کی 8 ربیع الاول کو اس وقت کے حکمراں کے ذریعے زہر دئے جانے کی وجہ سے شہادت ہوئی۔اس وقت امام زمانہ کی عمر مبارک محض پانچ برس تھی۔

دشمن شمع امامت کو خاموش کرنے کے در پے تھے۔ اس لئے پردگار عالم نے انہیں غیبت میں رکھا۔ امام زمانہ کی غیبت کے دو ادوار ہیں غیبت صغرا اور غیبت کبریٰ۔ غیبت صغرا کا آغاز 260 ہجری میں اور اختتام329ہجری میں ہوا۔ غیبت صغرا کے دور میں امام زمانہ نے لوگوں کی رہنمائی کے لئے اپنے چار نائبین کو جناب عثمان بن سعید، جناب محمد بن عثمان، جناب حسین بن راح اور جناب علی بن محمد سمری کو مقرر کیا۔

امام زمانہ کی غیبت کبریٰ سن 329 ہجری سے شروع ہوئی اور اسکا سلسلہ انکے ظہور تک جاری رہےگا۔ علما کا کہنا ہیکہ امام زمانہ تین موقعوں پر اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کرتے ہیں۔ سخت مشکل کے وقت۔ حج کے موقع پر اورامام اس مومن کی تدفین میں شریک ہوتے ہیں جس نے اپنے تمام واجبات حتیٰ کہ خمس بھی ادا کر دئے ہوں۔
آئمہ اظہار ع نے ظہور کے تعلق سے جو روایات بیان کی ہیں ان کے مطابق امام کا ظہور جمعہ اور عاشورہ کو ہوگا۔ وہ صدی جفت اعداد کی ہوگی۔ روایت کے بر خلاف رمضان میں سورج اور چاند گرہن ہوگا۔ ظہور امام کے تعلق سے صدائے غیبی آئےگی۔

Related posts

خواتین کے ویکسی نیشن کے لئے Pink Booth

qaumikhabrein

فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں سے صیہونیوں کی نیندیں حرام

qaumikhabrein

برطانیہ۔ فلسطین حامیوں کا احتجاج۔ اسرائیل کے لئے ڈرون پرزے بنانے والی کمپنی میں ہنگامہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment