
امام جعفر صادق علیہ السلام دنیا کے پہلے ایسے فرد ہیں جنہوں نے انسانی اعضا کی تشریح کی ہے۔انکے ذریعے کی گئی تشریح اعضائے انسانی آج بھی میڈیکل سائنس کی بنیاد ہے۔ امام صادق نے ہونٹوں کے فائدے بھی بتائے ہیں۔

ہونٹوں کی مدد سے انسان پانی کو گھونٹ گھونٹ کر کے پی سکتا ہے.انسان پانی کو کچھ دیر کے لئے منہ میں رکھ سکتا ہے اگر ہونٹ نہ ہوتے تو پانی کو براہ راست منہ میں ڈالنا پڑتا ۔اس طرح پانی حلق کے اندر بغیر کسی اندازے کے جاتا اور جسکی وجہ سے گلے میں پھندا لگنے کا خطرہ لاحق رہتا۔

دونوں ہونٹ منہ کے لئے ایک دروازے کی طرح بھی ہیں کہ انسان جب چاہے اس دروازے کو کھولے اور جب چاہے بند کر لے اگر ہونٹ نہ ہوتے اور صرف دانت ہوتے تو انسانی چہرہ کس قدر بد نماد کھائی دیتا۔۔
(کتاب . توحید مفضل جلد۔ ا۔ص. 138)