qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شہید قاسم سلیمانی اورابومہدی المہندس کی یاد میں حیدر آباد میں جلسہ۔

امیر جماعت اسلامی تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا ہےکہ ہمیں بلالحاظ مسلک متحد ہوجانا چاہئے تاکہ امریکہ اور اسرائیل جیسی باطل قوتوں کے ناپاک عزائم کا مل جل کر سامنا کیا جا سکے۔ مولانا حامد محمد خان آج حیدر آباد میں سفیر فائونڈیشن اور طرفداران مظلوم کے زیر اہتمام شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی یاد میں میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ امریکہ نے دوسال قبل بغداد ایرپورٹ پربزدلانہ ڈرون حملہ کرکے ان دونوں مجاہدین کو شہید کردیا تھا۔ ۔ ۔ حجة الاسلام عسکری خان نے کہا کہ کربلا کا میدان ایک انقلابی درس گاہ ہے اور شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس نے اسی درس گاہ سے سبق حاصل کیا تھا اور باطل قوتوں کا سامنا کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں اپنی زندگیوں کو قربان کردیا ۔ حجة الاسلام سبیع مختار نے کہا کہ امریکہ نے قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو ہزاروں کیلو میٹر دور سے ڈرون حملہ کے ذریعہ نشانہ بناکر شہید کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ بزدل ہے اور یہ دونوں مجاہدین بہادر تھے۔ صدر صوفی علماء کونسل حکیم صوفی سید شاہ خیرالدین صدیقی نے دونوں شہداء کی حیات و کارناموں کو سب کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔

حلقہ اسمبلی بہادرپورہ کے ٹی آر ایس انچارج اور سٹ ون کے سابق صدر میر عنایت علی باقری نے کہا کہ موصل کے قریب سے جن 40ہندوستانی نرسوں کو داعش کے حملہ سے بچاکر ہندوستان لایا گیا ان میں یہ دونوں مجاہدین بھی شامل تھے۔ ایڈیٹر صدائے حسینی جعفر حسین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس نے 40ہندوستانی نرسوں کو داعش کے حملہ سے بچاکر بحفاظت ہندوستان پہونچا کر ہمارے ملک پر احسان عظیم کیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت ہند بھی ان دونوں مجاہدین کی یاد میں جلسہ کا انعقاد کرتی اور انہیں خراج پیش کیا جاتا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے شدید مذمت کی کہ نریندر مودی کے وزارت عظمیٰ پر فائز ہونے کے بعد بابائے قوم گاندھی جی کی اہانت کی جارہی ہے اور ان کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی عظمت بیان کی جارہی ہے۔۔ مولانا علی مرتضیٰ، مولانا سید شبیر عابدی ، مسلم لیڈرس کانفرنس کے شعبہ خواتین کی کنوینر شیراز خان، سینئر صحافی علی طاہر اور صدر شیعہ یوتھ کانفرنس حامد حسین جعفری نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ شاعر اہلبیت میر رضا علی رضا نے ان دونوں شہداء کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔جلسے کی نظامت غلام پنجتن صاحب نے کی۔ مجتبیٰ حسین زیدی نے سفیر فائونڈیشن اور طرفدارن مظلوم کی جانب سے تمام شرکا کا شکریا ادا کیا۔

Related posts

سی بی ایس ای امتحان منسوخ کیا جائے۔ کیجری وال۔

qaumikhabrein

کراچی میں گیس بحران۔ ہر صنعتی زون میں ہفتے میں ایک دن گیس ہالیڈے

qaumikhabrein

دشمن حقیقی اسلام سے لوگوں کو دور رکھنے کی سازشیں کرتا ہے۔ مولانا غلام مہدی

qaumikhabrein

Leave a Comment