qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حیدر آباد۔جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ

مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد کے تحت حیدر آباد کے جعفریہ اسپتال میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعےمختلف امراض کے شکار لوگوں کی جانچ کی گئی۔لوگوں کے مختلف طبی ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں دوائیں دی گئیں۔

۔کیمپ میں شوگر ٹیسٹ،بلڈ پریشر ٹیسٹ، آکسیجن لیول ٹیسٹ جیسی بنیادی سہولتیں مہیا کرائی گئیں۔بڑی تعداد میں قرب و جوار کے لوگوں نے اس میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔نور خاں بازار کے حسینی محلہ میں واقع یہ اسپتال کئی برسوں سے قرب و جوار کے افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرا رہا ہے۔اسپتال اکثر و بیشتر طبی کیمپ منعقد کرتا رہتا ہے۔اسپتال کو مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہیں۔کیمپ کا آغاز تاخیر سے ہونے کے سبب مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔پروگرام کے مطابق بارہ بجے سے کیمپ شروع ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے وہ شروع ہوا۔

Related posts

یوروپ کے تین ملکوں میں مسلمان ہیں لیکن کوئی مسجد نہیں ہے۔

qaumikhabrein

شیو سینا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ۔۔ سراج نقوی

qaumikhabrein

شیعہ علماء اسمبلی کا تیسرا سالانہ اجلاس عام

qaumikhabrein

Leave a Comment