حیدرآباد کے مکتب سدرۃ المنتہیٰ کی خدمات کا دائرہی وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جا رہاہے یہ مکتب قوم کے نونہالوں کو آن لائن دینی تعلیم فراہم کرتا ہے ۔ دور حاضر میں بچوں کی دنیاوی تعلیم کی ضرورت اور ان کی مصروف ترین زندگی کا خیال رکھتے ہوئے مکتب سدرۃ المنتہیٰ بچوں کو ان کی سہولت سے پڑھانے کے اہتمام کے ساتھ ان کی فطرت کا خیال بھی رکھتا ہے۔ فی الحال 200 سے زائد بچے اور بچیاں مکتب کے لائق اور قابل معلمین و معلمات سے مستفید ہو رہی ہیں۔
مکتب کے بانی و پرنسپل سید شاداب احمد کے مطابق مزید مومنین تک رسائی کے لئے اردو اور انگریزی زبان میں مکتب کی ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔ اس کی رسم اجرا انجام دی جا چکی ہے۔
مومنین اپنے بچوں کو مکتب سے جوڑنے کے لئے اس سے فائدہ اٹھائیں اور دیگر مومنین تک بھی اسکی جانکاری پہونچائیں۔
https://maktabsm.newsreach.in/
حیدر آباد کےمکتب سدرۃ المنتہیٰ میں پڑھنے والوں کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ جو بھی بالغ یا نا بالغ قرآن و دینیات اور اردو سے واقف نہیں ہے وہ بھی داخلہ لیکر تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔