مکتب سدرت المنتہٰی کے قیام کو دو برس ہو گئے۔اس موقع کو یاد گار بنانے کے لئے ادارے کی جانب سے ایک آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس سالانہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات اور مکتب کے طلبا نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید عین الحسن تھے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر مولانا نثار حیدر آغا نے شرکت کی۔
آئی ایم ٹی لکھنؤ کے کے مہدی، گرو نانک دیو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ریحان حسن، ولی العصر اکیڈمی کے سیکریٹری مولانا میثم زیدی، متھیلا یونیورسٹی کی مہمان لیکچرار مسرور صغرا۔مدرسہ سلیمانیہ پٹنہ کے سابق پرنسپل سید امانت حسین، جے این یو کی مہمان لیکچرار نشا زیدی، گورنمٹ گرلز کالج ٹونک راجستھان کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ای اے حیدری،فوکس ہائی اسکول حیدر آباد کی وائس پرنسپل اسما زیدی نے تقریب سے خطاب کیا۔یہ آن لائن مکتب پرنسپل سید شاداب احمد کی کوششوں کے سب ترقی کررہا ہے۔ آج اسکے طبا کی تعداد ڈھائی سو سے زیادہ ہے۔
مکتب کے صدر مولانا رضا عباس نے فنکشن کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ مکتب سدرت المنتہٰی آئمہ اطہار کی ولادت اور شہادت کے موقعوں پر بھی خصوصی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ مکتب کی جانب سے مصوری اور کوئز کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔مکتب سدرت المنتہٰی امامیہ آن لائن قرآن اکیڈمی کے تحت کام کررہا ہے۔