ایام عزا میں مجالس کا سلسلہ رہتا ہے۔مجالس سے خطاب کرنے والوں کو واقعات کربلا کی صحیح معلومات مہیا کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔حیدر آباد کے ادارے ‘شیعہ علمی آثار’ نے کربلا سے متعلق مستند کتابیں یکجا کی ہیں اور انکو پین ڈرائیوز کے ذریعے خواہاں افراد تک پہونچانے کا انتظام کیا ہے۔’شیعہ علمی آثار’ کے روح رواں مولانا محمد عباس کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق
اس بار میں ماہ محرم کی آمد پر “کربلائیات ” کے عنوان سے کتابیں اکٹھا کیں گئی ہیں تاکہ مومنین طلباء اور علماء ان سے استفادہ کرسکیں۔ حیدر آباد دکن میں ان کتابوں کی ڈی وی ڈیز لوگوں تک پہچائی گئی تھیں۔
ہندوستان کے مختلف گوشوں سے اس علمی ذخیرہ کا بڑی تعداد میں لوگوں نےمطالبہ کیا تو پن ڈرائیو کے ذریعہ یہ علمی مواد بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ۔اس پن ڈرائو میں اردو زبان میں مستند کتابیں موجود ہیں۔عربی اور فارسی کے جانکار افراد کے لئے عربی اور فارسی کی کتابیں بھی دستیاب ہیں۔ محض ایک ہزار روپئے ہدیہ کرکے کربلائی متن و مواد پر مبنی کتابوں کا ذخیرہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔تشیع پر کئے جانے والے مختلف اعتراضات کے مسکت جوابات پر مبنی کتابیں بھی پن ڈرائیو میں موجود ہیں۔
زیادہ معلومات کے لئے مولانا محمد عباس آباد حیدر آبادی سے اس نمبر 6302383399 91+پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔