qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹر وسیم رضا کی کتاب ‘اشارۃ الحق’ منظر عام پر

ڈاکٹر وسیم رضا نقوی امروہوی کی تحریر کردہ کتاب ‘اشارۃ الحق’ کی حیدر آباد میں رسم اجرا انجام پائی۔ یہ کتاب ہندی اور اردو میں ہے۔کتاب کو نوجوان نسل کے ذہن میں قرآن اور اسلام کے تعلق سے اٹھنے والے سوالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے۔ کتاب کی رسم اجرا ‘حوض امام القائم الدینیات’ میں ‘مجمع علما و خطبا ئے حیدر آباد ‘کے زیر اہتمام ادا کی گئی۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں علما اور مدرسین موجود تھے۔تقریب میں شریک افراد نے کتاب ‘اشارۃ الحق’ کو نئی نسل کے لوگوں کی دینی معلومات کی تشنگی بجھانے کا موثر ذریعہ قرار دیا۔مصنف ڈاکٹر وسیم رضا نقوی امروہوی نے اس کتاب میں مختلف اہم موضوعات کو قرآنی آیات کے ذریعے پیش کیا ہے۔

اردو سے ناواقف افراد کی تشنگی دور کرنے کے لئے کتاب کے متن کو ہندی میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب لکھنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے مصنف ڈاکٹر وسیم رضا نقوی امروہوی کا کہنا ہیکہ اس کے ذریعے وہ نوجوانوں کو قرآن پر غور و فکر کرنے کی جانب راغب کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم رضا نقوی کا تعلق امروہا کے ایک علمی گھرانے سے ہے۔وہ بنیادی طور پر سائنسی میدان کے آدمی ہیں۔ وہ سائنسی تحقیقات کے ادارے ‘سی ایس آئی آر’ حیدر آباد سے بحیثیت ایک سائنٹیفک افسر کے منسلک ہیں۔

Related posts

اترا کھنڈ بی جے پی صدر کو گارڈ آف آنر کیوں دیا گیا گارڈ آف آنر؟

qaumikhabrein

جنوبی افریقہ کے کرکٹراور اسکی اہلیہ نےاسلام قبول کیا۔

qaumikhabrein

موٹی ویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرلیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment