qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

برصغیر کے معروف فکشن نگارپروفیسرحسین الحق کا انتقال

ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برصغیر کے معروف فکشن نگارپروفیسر حْسین الحق کا آج پٹنہ کے میدانتا اسپتال میں صبح تقریباً 9بجے انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ آبائی شہر سہسرام میں تجہیز وتکفین عمل میں آئے گی۔۔
۔حْسین الحق صاحب کا تعلق شیر شاہ کے شہر سہسرام کے عظیم صوفی خاندانِ مشائخ سے ہے۔ ان کے والد حضرت مولاناانوارالحق شہودی نازش سہسرامی تھے جو خودایک مشہور عالم دین، خطیب،شاعر اور ادیب تھے۔ ان کی والدہ محترمہ شوکت آرا کا بھی تعلق سہسرام سے ہی تھا۔

حْسین الحق صاحب 2 نومبر1949کو سہسرام میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم خانوادے کی روایات کے مطابق ان کے والد کے زیر سایہ دینی تعلیم سے ہوئی، اس کے بعد انھوں نے مدرسہ کبیریہ سے مولوی کا امتحان پاس کیا بعدازاں آرا ضلع اسکول آرا سے1963 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔1968میں ایس۔پی۔جین کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور یونیورسٹی میں اوّل ہوئے۔
پٹنہ یونیورسٹی سے1970میں اردو میں ایم اے کیا اور اس میں بھی ٹاپ ہوئے۔1972میں مگدھ یونیورسٹی بودھ،گیا سے فارسی میں بھی ایم اے کی سند حاصل کی۔انہوں نے گر و گو و ندسنگھ کالج، پٹنہ میں عارضی طور پر بحیثیت لیکچرار ملازمت بھی کی۔انکے
تقریباً دو سو افسانے، ڈیڑھ سو مضامین، سات افسانوی مجموعے،تین عہدساز ناول، چار نثری کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔چند ماہ قبل ہی انکے ناول ‘اماوس میں خواب’ کوساہتیہ اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Related posts

سرکردہ صحافی ظفر آغا کو صدمہ۔ اہلیہ کا انتقال۔

qaumikhabrein

کشمیر۔۔بے حرمتی کرنے والے اہلکار نے معافی مانگی

qaumikhabrein

جنت البقیع اور جنت المعلّٰی کی تاریخی اہمیت

qaumikhabrein

Leave a Comment