حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسن محرمی کی کتاب تاریخ تشیّع (ابتدا سے غیبت صغریٰ تک) کا اردو ترجمہ زیورِمنظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ کتاب اہلبیت علیہم السّلام ورلڈ اسمبلی کی کوششوں سے ہندوستان میں شائع ہوئی ہے۔
اس کتاب کی 8 فصلیں ہیں جو 29 دروس پر مشتمل ہیں۔ ان دروس میں شیعہ مذہب کی مختلف زاویوں سے شناخت کرائی گئی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے مندرجہ ذیل موضوعات پر بحث کی ہے “پیدائش تشیّع کے مآخذ، تشیّع کے تاریخی ادوار، شیعوں اور علویوں کے قیام، تشیّع کی میراث علمی اور تشیّع کے فروغ میں شعراء کا کردار”۔
واضح رہے کہ مصنف کی نظر میں تشیّع کی تاریخ، اسلام کی تاریخ سے جدا نہیں ہے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت اسلامی کو اپنے جاں شینوں کا تعارف کرادیا تھا۔ انہی کے ذریعہ تشیّع پھیلا اور تشیّع، اسلامِ نبوی کا ہی تسلسل ہے۔
مذکورہ کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نسیم رضا آصف نے کیا ہے۔ یہ کتاب 353 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے اہلبیت ورلڈ اسمبلی کے پبلشر نے ولایت پبلشرز کے تعاون سے ایک ہزار نسخوں کی تعداد میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔
خواہشمند افراد یہ کتاب شہر قم میں اہلبیت ورلڈ اسمبلی کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں یا 02532131307 نمبر پر رابطہ کر کے گھرپر بھی منگوا سکتے ہیں۔(بشکریہ۔سحر نیوز)