qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسین کا سر مبارک مصر میں دفن ہے۔مصر کے سابق مفتی کا دعویٰ

مصر کے سابق مفتی اور جامعۃ الازہر کے بزرگ علماء کی انجمن کے رکن علی جمعہ کا کہنا ہے کہ مصر میں امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤرخین اور سیرت لکھنے والوں کا اتفاق نظر ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا جسم اطہر ان کی جائے شہادت یعنی کربلا میں دفن ہوا لیکن آنحضرت علیہ السلام کے سر مبارک کو شہر بہ شہر پھرایا گیا اور آخر کار فلسطین کی بندرگاہ اور مصر اور بیت المقدس کی بندرگاہوں کے نزدیک عسقلان نامی علاقے میں دفن ہوا ۔

راس الحسین۔قاہرہ

انہوں نے اپنے فیس بک کے پیج میں “المقریزی” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک 8 جمادی الثانی 548 ہجری کو عسقلان سے قاہرہ منتقل کیا گیا اور ایک سال کے لیے “کاخِ زمرد” (زمرد نامی محل) میں دفن کیا گیا۔ یہاں تک کہ 549 ہجری قمری میں اس کے دفن کے لیے ایک مرقد تعمیر کیا گیا اور سر مبارک امام حسین علیہ السلام کو اس میں دفن کر دیا گیا۔

راس الحسین۔قاہرہ

علی جمعہ نے مزید کہا کہ اس بات پر مورخین کا اجماع ہے کہ سر مبارک امام حسین علیہ السلام عسقلان سے قاہرہ پہنچا اور “سیف المملکه مکین” اور “قاضی ابن مسکین” اسے زمرد نامی محل کے سرداب (تہہ خانے) میں لائے اور “فائز الفاطمی” کی خلافت کے دور میں 10 جمادی الثانی کو اس سر مبارک کو مذکورہ سرداب میں رکھا گیا یہاں تک کہ اس پر موجودہ مرقد تعمیر ہو گیا اور پھر اس مبارک کو اس محل کے سرداب سے منتقل کرکے اس مرقد میں دفن کردیاگیا

روضہ امام حسین کربلا


لیکن بیشتر شیعہ اور سنی مورخین کے مطابق امام حسین کا سر مبارک کربلا میں ہی جسم اطہر کے ساتھ دفن ہے۔(بشکریہ۔ حوزہ نیوز)

Related posts

پی ایم کا ملک پر بڑا احسان۔ بنگال میں ریلیاں نہیں کرنے کا فیصلہ۔

qaumikhabrein

حسن امام کے تخیلات کی رسم اجرا۔

qaumikhabrein

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل ممبر بن گیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment