qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

منصور حسن خاں کو اسکول لیڈر ایوارڈ۔

ہریانہ اسکول ایسو سی ایشن اور این آئی ایس اے کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں درس و تدریس کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازہ گیا۔ ریاستی گورنر بندارو دتا تریہ نے منتخب افراد کو یہ ایوارڈ پیش کئے۔ لکھنؤ کے گڑھی پیر خاں ٹھاکر گنج میں قائم سینٹ روز پبلک اسکول کے بانی منیجر ڈاکٹر منصور حسن خاں کو اسکول لیڈر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ تقسیم انعام کی یہ تقریب امبالا کینٹ کے بی پی ایس پلینیٹوریم میں منعقد ہوئی تھی۔

اس موقع پر ملک کے متعدد ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ این آئی ایس اے کے قومی صدر ڈاکٹر کلبھوشن شرما، اے پی ایس یو پی کے صدر اتل شریواستو، سی ایم اس ڈائریکٹر پروفیسر گیتا گاندھی کنگڈم بھی موجود تھے۔

Related posts

یو پی پولیس کامحرّم سرکولریا نوشتہ منافرت؟ از سراج نقوی

qaumikhabrein

طالبان کے حق میں کابل میں برقع پوش خواتین کا مظاہرہ

qaumikhabrein

نہٹور۔50 طبی والنٹیروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment