
ہنومان نگر پنچایت کے امیدوار راشد سمیع عرف چھوٹے بابو کے نامنیشن کے موقع پر ہزاروں کی بھیڑ موجود تھی۔ وہاں موجود بزرگوں کا کہنا تھا کہ مکھیا امیدوار راشد سمیع مسلسل اقلیتی طبقہ کےلیے بہتر کام کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ راشد کورونا کی مشکل گھڑی میں بھی عوام کی خدمت کےلیے پیش پیش تھے۔راشد کا کہنا ہے اگر”مجھے ہنومان نگر پنچایت کی عوام ایک بار موقع دیتی ہے تو میں پوری پنچایت کے تعلیمی میدان میں اچھا کام کروں گا اور سماجی ترقی کے لیے موجودہ مکھیا سے بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
قمر عالم نیر نے کہا کہ ہنومان نگر پنچایت کے بڑے بزرگ اور نوجوانوں نے متفقہ طور پر راشد سمیع کو مکھیا امیدوارکے طور پر منظوری دی ہے۔نامنیشن کے موقع پر موجود لوگوں نے بھی ایک زبان میں کہا کہ ہم پنچایت کے تمام افراد راشد کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے اور راشد کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کریں گے۔ نوجوانوں نے بھی کہا پنچایت کے نوجوانوں نے یہ عزم کر لیا ہے کہ اس بار صاف ستھرے، تعلیم یافتہ امیدوار راشد سمیع عرف چھوٹے بابو کو کامیاب بنانے کے لئے سخت محنت کریں گے۔(رپورٹ زویا احترام)