qaumikhabrein
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

کیرلہ کی فاطمہ نے کتابت کرکے تیار کیا قرآن مجید کا نسخہ

ریاست کیرالہ کے کنور سے تعلق رکھنے والی انٹیریئر ڈیزائننگ کی ایک طالبہ نے اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم کی کتابت کی ہے۔ انتہائی پیچیدہ اور خوبصورت فنکاری سے آراستہ یہ نسخہ رسم عثمانی کی طرز پر لکھا گیا ہے، جو عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔فاطمہ صاحبہ نے 14 مہینے کی مسلسل محنت اور لگن کے بعد قرآن کریم کا یہ نسخہ تیار کیا، جس میں الفاظ اور اعراب کو بغیر غلطی کے لکھا گیا ہے۔فاطمہ صاحبہ کے ہاتھ سے لکھا گیا یہ نسخہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔فاطمہ کو خطاطی کا شوق ہے اور اپنے اس شغل کو جنون بناتے ہوئے انہوں نے قرآن کریم کی کتابت شروع کی۔وہ روزانہ چار گھنٹے قرآن کی کتابت پر صرف کرتی تھیں۔ جسکے نتیجے میں قرآن کریم کا نسخہ تیار ہوا۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کا رحجان شروع سے ہی خطاطی کی جانب رہا ہے۔ انکا خواب تھا کہ وہ قرآن کریم کے نسخے کو اپنے ہاتھوں سے ترتیب دیں۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ قرآن کریم کی خطاطی کرنا نہایت ہی مشکل کام رہا ہے۔ خاص طور پر آیات لکھنے کے وقت زیادہ محتاط رہنا پڑتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس نسخے کو کسی کو نہیں دینا چاہتی ہیں، لیکن اگر کسی کو یہ چاہیے تو وہ اس کی کاپیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔فاطمہ نے سب سے پہلے قرآن کریم کی پہلی سورت سورۃ فاتحہ، قرآن حکیم کی سورۃ البقرہ کی 255 ویں آیت آیتہ الکرسی اور سورة الإخلاص کو ترتیب دیا۔فاطمہ نے دسویں جماعت تک کی تعلیم مسقط انڈین اسکول میں حاصل کی اور اپنی بارہویں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اب وہ کنور کے ایک پرائیوٹ انسٹی ٹیوٹ میں انٹیریئر ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے والد عبدالروف بیرون ملک کام کر رہے ہیں اور والدہ نادیہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

Related posts

خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر کردیا گیا۔

qaumikhabrein

بحرینی حکمراں۔ یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود

qaumikhabrein

پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی جاں بحق

qaumikhabrein

Leave a Comment