qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

جرمنی میں شیعوں کا بڑا مرکز بند کردیا گیا

جرمنی کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہیکہ ہیمبرگ میں واقع اسلامی سینٹر اور اسکی متعلقہ تنظیموں اور اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ مراکز اسلامی انتہا پسندی کا رجحان پھیلا رہے تھے۔ ہیمبرگ کا یہ اسلامی مرکز یوروپ  کا سب سے بڑا اور قدیمی شیعہ مرکز ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گذشتہ نومبر میں  پچاس املاک کی جانچ پڑتال کے بعد ہیمبرگ کے اس اسلامی مرکز پر پابندی لگائی گئی ہے۔ مقامی طور پر یہ سینٹر  آئی زیڈ ایچ کے نام سے معروف ہے۔ جرمنی  کی وزیر داخلہ نینسی فائزر کا کہنا ہیکہ ہیمبرگ کے اس مرکز پر پابندی عائد کئے جانے  کا مطلب شیعہ  مذہب  کی پر امن سرگرمیوں پر پابندی نہیں ہے۔ ہیمبرگ میں نیلی مسجد کے نام سے معروف  امام علی مسجد  آئی زیڈ ایچ کی نگرانی میں قائم جرمنی کی قدیم ترین مسجدوں میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ اسلامی سینٹر حزب اللہ کا حامی ہےاور اسکےایران سے تعلقات ہیں۔

جہاں تک اسلامی مرکز کی سرگرمیوں کا تعلق ہے تو حقیقت یہ ہیکہ انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ بلکہ یہ مرکز بلا  تفریق مذہب و ملت معاشرے کی ترقی میں اہم  کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس نے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ ریسرچ سینٹر قائم کئے ہیں۔ صحت و تعلیم سمیت مختلف معاشرتی مسائل سے نمٹنے کے لئے تعمیری کام کیا ہے۔ قرآن کی تعلیمات کو عام کیا ہے۔۔ ایران نے جرمنی حخومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامو فوبیا سے تعبیر کیا ہے۔

 سیاسی مبصرین کا خیال ہیکہ  فلسطینیوں کی ایران کے ذریعے حمایت اور تائید اور اسرائل کے خلاف ایران کے موقف  کے پس منظر میں ہیمبرگ کے اس شیعہ مرکز پر پابندی کو دیکھا جانا چاہئے۔

Related posts

کیا منڈھے چڑھ پائیگی اپوزیشن اتحاد کی بیل؟۔۔۔سراج نقوی

qaumikhabrein

3 ماہ کے بچے پرباپ نے کیا وحشیانہ تشدد۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سےتہلکہ

qaumikhabrein

اسرائیل۔۔منصور عباس کی پارٹی بن سکتی ہے کنگ میکر

qaumikhabrein

Leave a Comment