qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اس برس دس لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 2 سال تک محدود حج کے بعد اس سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانےکا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال حج 65 سال سے کم عمر کے عازمین کے لیے ہوگا اور دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج ادا کرسکیں گے۔
غیر ملکی عازمین کو روانگی سے72 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عازمین کو مناسک کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر مجموعی طور پر سعودی عرب کے 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Related posts

افغانستان۔۔طالبان کی دھمکی یکم مئی کے بعد غیر ملکی فوجیوں پر حملے شروع ہونگے

qaumikhabrein

آفتاب مرثیہ خوانی غروب ہو گیا۔ حیدر نواب جعفری کا انتقال

qaumikhabrein

عزاداری کا تحفظ امام حسین کے ہر چاہنے والے کی ذمہ داری ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment