گھر بیٹھے خانہ کعبہ کے سنگ اسود کی زیارت کرنا اب ممکن ہوگیاہے۔ سعودی حکومت نےVirtual Realityپروجیکٹ شروع کیا ہے۔اسکے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے مسلمان گھر بیٹھے سنگ اسود کی نہ صرف زیارت کرسکتے ہیں بلکہ اسکو ڈجیٹل طریقے سے مس بھی کر سکیں گے۔اس پروجیکٹ کا افتتاح حرمین شریفین کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السودیس نے کیا۔یہ پروجیکٹ سعودی عرب کی یونیورسٹی ام القرا کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔پرجیکٹ کا افتتاح مدینہ اسکیم نامی ڈجیٹل نمائش کےتحت کیا گیا۔جس میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو ورچول طریقے سے دکھایا جارہا ہے۔
اطلاعات کےمطابق اس پروجیکٹ کی توسیع کے بعد دنیا بھر کے لوگ سنگ اسود کی زیارت ورچول طریقے سے کر سکیں گے۔ورچول زیارت کے لئے لوگوں کو وی آر ہیڈ کا استعمال کرنا ہوگااور لوگ حرمین شریفین کی ویب سائٹ پر موجود لنک کے ذریعے سے سنگ اسود کی زیارت کر سکیں گے۔منتظمین کے مطابقپروجیکٹ کے تحت لوگ نہ صرف ورچول طریقے سے سنگ اسود کی بہت قریب سےزیارت کرسکیں گے بلکہ اسکو چھو بھی سکیں گے۔ایسی تکنیک کا استعمال کیا جائےگا جسے ذریعے لوگ سنگ اسود کی خوشبو بھی محسوس کرسکیں گے۔
ورچل زیات کا پروجیکٹ ابھی محدود پیمانے پر شروع کیا گیا ہے ، دنیا بھر کے لوگ اس پرجیکٹ سے کب فیض یاب ہوں گے یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔