مسلم دشمنی میں نہ صرف بی جے پی اندھی ہو چکی ہے بلکہ گجرات کے عوام کے دل بھی نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔۔ گجرات کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے نرودہ پاٹیا قتل عام کے مجرم کی بیٹی کو اپنا امیدوار بنایا اور نرودا کے لوگوں نے مجرم کی بیٹی کو بھاری تعداد میں وٹوں سے کامیاب بنایا.
۔منوج ککرانی ان سولہ مجرموں میں شامل ہے جنہیں عدالت نے نرودہ پاٹیا قتل عام معاملے میں مجرم ٹھہرایا تھا۔ نرودہ پاٹیا میں 97 مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا۔ منوج ککرانی کی بیٹی پایل ککرانی کو نرودہ کے لوگوں نے کامیاب بنایا۔ ضمانت پر رہا منوج ککرانی نے اپنی بیٹی کی الیکشن مہم زوردار طریقے سے چلائی۔ پائل نے کانگریس کے امیدوار کو 83,513 ووٹوں کے فرق سے جیت دلائی۔پایل ککرانی گجرات کے اس الیکشن میں پارٹی کی سب سے کم عمر امیدوار ہے.