qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ملک میں کورونا سے مرنے والوں کے سرکار اعداد و شمار شک کے دائرے میں

گجرات کی ریاستی حکومت نے تسلیم کیا ہیکہ کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے جتنی اسکی جانب سے بتائی جاتی رہی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ اقرار عدالت میں پیش دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ اپریل اور جون کے درمیان آنے والی کورونا کی دوسری لہر کے دوران شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں سے حاصل شدہ اعداد و شمار کی بنیاد پر میڈیا رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا کہ سرکاری طور سے ہلاک شدگان کی جو تعداد بتائی گئی ہے در حقیقت مرنے والوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے۔

اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن کی شدید قلت کے سبب سیکڑوں افراد اپنےگھروں میں دوران علاج ہلاک ہوئے۔ گجرات حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ اسے کورونا سے مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کی جانب سے معاوضہ کے لئے 22,557 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔۔ان میں سے 16,175 کو منظور کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت یہ دعویٰ کرتی رہی ہیکہ کورونا سے مرنے ولوں کی تعداد 10,099 ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق ریاستی حکومت کو معاوضہ کے لئے ملنے والی درخواستوں کی تعداد 40,000 سے زیادہ ہے ان میں سے آدھی درخواستوں کو قبول کیا جا چکا ہے۔

کورونا سے مرنے والے کے اہل خانہ کو پچاس ہزار روپئے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد پورے ملک میں 475,636 بتاتی ہے۔ گجرات کے معاملے کو دیکھنے کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعے ہلاک شدگان کی بتائی گئی تعداد شک کے دائرے میں آگئی ہے۔ بعض آزاد ذرائع ہندستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کئی گنا زیادہ بتا رہے ہیں۔

Related posts

”اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کا کردار” پر سمینار

qaumikhabrein

ٹرین کوچیز کو کورونا نگہداشت کوچ میں بدلا۔

qaumikhabrein

حرم شریف کرین حادثہ میں بن لادن گروپ کو بری کردیا عدالت نے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment