qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

گوگی شریف میں عرس مبارک ۔نقش کامل کی رسمِ اجرا

کو گوگی شریف میں قطب الاقطاب حضرت سید شاہ چندا حسينی المتوفی 858 ہجری کا 585واں عرس مبارک بصد عقیدت و احترام منایا گیا- حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی قبلہ سجادہ نشین گوگی شریف نے صندل مالی کے مراسم انجام دے۔ جلوس صندل سے قبل سجّادہ نشیں کی بڑی ڈیوڑھی میں ایک جلسہ تہنیت و رسمِ اجراء کا انعقاد ہوا۔ جسمیں حضرت علامہ پروفیسر سید شاہ یوسف حسیني کامل قبلہ کی علمی ،دینی ،ادبی، تحقیقی، فنی، سہ لسانی، نثری، شعری، اور خانقاہی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔ اور ان کی خدمات پر ترتیب دی گئی کتاب ” نقشِ کامل” کی رسمِ اجراانجام پائی۔۔

مختلف مقامات سے تشریف لائے سجادگاں ، مشائخین ، ڈاکٹرس ،پروفیسرز، مریدین ، خلفاء، معتقدین اور غیر مسلم برادرانِ وطن کی جانب سے گلہائے تہنیت پیش کیے گئے ۔ انجینئر سید توصیف حسینی ، انجینئر حافظ و قاری سید چندا حسینی ابوالحسنات نے قرات، نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے۔ ڈاکٹر عبدالحمید اکبر سابق صدر شعبہ اردو فارسی گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ ، علامہ فصیح الدّین جا معہ نظامیہ حیدر آباد اور سینئر صحافی سید عزیز اللہ سرمست گلبرگہ نے جلسہ کو مخاطب کیا ۔ کتاب کے مُرتب مولانا سید نصراللہ حسینی فاضل جا معہ نظامیہ حیدر آباد کی گلپوشی کی گئی۔ آخر میں ہندوستان کے مشہور و معروف قوال شنکر شنبھو کے فرزند را کیش پنڈت نے کلام ” رنگ چندا” مزامیر کے ساتھ پیش کیا۔ سید ولی اللہ حسینی فیض پاشا ہ برادر اصغر سجّادہ نشیں بزرگ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ حیدر آباد ، گلبرگہ ، بیدر، گلسرم ، بیجاپور ، ہبلی ، اور کرنول کے مشائخین ، علماء اکرام ،خلفاء و مریدین اور بلا لحاظ مذہب و ملت عوام الناس شریک جلسہ ہوئے۔ صدر جلسہ کے خطاب ، سلام اور فاتحہ دعا پر جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

Related posts

امروہا کے کامل نقوی کی پہچان ڈرون ایکسپرٹ کے طور پر ہے۔

qaumikhabrein

ہمدرد ٹرسٹ نے صحافیوں ، اساتزہ اور سماجی کارکنوں کو انعام سے نوازہ

qaumikhabrein

خواتین ریسرچ اسکالرس  کے اعزازمیں  تہنیتی تقریب

qaumikhabrein

Leave a Comment