qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مسلمانوں کو بیدار کرنے میں لگے ہیں مولانا  غلام رسول بلیاوی

سرکردہ لیڈر اور سابق راجیہ سبھا رکن مولانا غلام رسول بلیاوی قومی اتحاد مورچہ کے بینرتلے بہاراور جھار کھنڈ میں مسلمانوں کوسیاسی طورسے بیدار کرنےمیں مصروف ہیں۔

 مولانا بلیاوی  مورچہ کے عہد یداروں کے ساتھ  بہار  اور جھار کھنڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور علاقہ کے  ممتاز لوگوں اور دانش وروں سے گفت و شنید کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں مولانا بلیاوی کی سربراہی میں گریڈیہ میں قومی اتحاد مورچہ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ہمزہ میریج ہال میں منعقدہ اس میٹنگ میں  ضلع کے علما اور دانش وروں نے شرکت کی۔

مولانا غلام رسول  بلیاوی کی یہ کوشش ہیکہ آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مسلمانوں  کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے انکو ایک سیاسی قوت میں تبدیل کردیا جائے تاکہ سیاسی جماعتوں کو قوم  کو  زیادہ سے زیادہ سیاسی نمائدگی دینے پر مجبور کیا جاسکے۔

Related posts

بلڈوزر کی سیاست یا۔۔۔۔؟ سراج نقوی

qaumikhabrein

آسام کے سماجی کارکن اکھل گوگوئی کو20کروڑ کی پیشکش کس نے کی؟

qaumikhabrein

امروہا میں جشن ولادت مولا امام رضا

qaumikhabrein

Leave a Comment