qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

گلگت بلتستان کے ساتھ پاکستانی حکومت کا سوتیلا سلوک

گلگت بلتستان کے ساتھ پاکستان کی وفاقی حخومت سخت سوتیلا سلوک کرتی ہے۔ مقامی افراد کو سرکاری ملازمتوں میں شامل نہیں کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے گلگت بلتستان میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سائرہ ابراہیم۔۔لیڈرشعبہ خواتین مجلس وحدت مسلیمن گلگت بلتستان

رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلیمن گلگت بلتستان پاکستان سائرہ ابراہیم کا کہنا ہیکہ گزشتہ دنوں ہیلتھ ورکرز کی اسامیوں پر بھرتی میں کی جانے والی اقرباپروری انسانی حقوق کی پامالی سے کم نہیں ہے اسے روکنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے روزگاری عروج کو پہچ چکی ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد چوکیدار اور چپڑاسی کی پوسٹوں کے لئے پر درخواستیں جمع کرارہے ہیں۔

محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ 75 سالوں سے گلگت بلتستان میں بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں وہاں پر صدارتی آرڈیننس کے تحت بیس لاکھ عوام کے مستقبل کو چلایا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ہونے سوتیلا سلوک روا رکھنا ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس خطے کو گزشتہ سات دہائیوں سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانا بند ہونا چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے بجائے اقرباپروری، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقرریاں علاقے کو آگ و خوں کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ علاقے میں آئے دن پاکستان کی وفاقی حکومت کی حرکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

Related posts

فلم کشمیر فائلس سے شیعوں میں سخت ناراضگی۔قابل اعتراض مناظر ہٹانے کا مطالبہ

qaumikhabrein

پروفیسر علی محمد نقوی کو ایرانی صدراعزاز سے نوازیں گے

qaumikhabrein

اف یہ گرمی۔ مہاراشٹر میں آج سے اسکولوں سے تعطیل

qaumikhabrein

Leave a Comment