‘غزل اور علم عروض’ کے عنوان سے اورنگ آباد میں ایک ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس کا اہتمام ایم جی ایم یونیورسٹی کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اینڈ فارن لینگویجز کی جانب سے ‘بزمِ تطہیر ادب’ اور ‘اورنگ ادب’ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔عالمی شہرت یافتہ فکشن رائٹر نورالحسنین نے اس ورکشاپ کی صدارت کی ۔ مقررین کی حیثیت سے ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ اسلم مرزا ، شہر جالنہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسرعبد الرحیم ارمان ،انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اینڈ فارن لینگویجر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیلی استھانہ نے شرکت کی۔ نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر جاوید ندا اور ابھرتے ہوئے شاعر احمد اورنگ آبادی نے اس موضوع پر طلباء کی رہنمائی کی۔
اس ورکشاپ میں ڈاکٹر صفیہ رحمان کی کتاب ” اردو ادب کی تنقید” ( تنقید کی روایت اور ترقی پسند تحریک) کی رسم اجرا فکشن رائٹر نورالحسنین کے ہاتھوں انجام پائی اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی.نظامت کے فرائض ڈاکٹر اسود گوہرنےانجام دئے۔ ڈاکٹر صفیہ رحمان کے اظہارِ تشکر کے ساتھ اجلاس اختتام کو پہونچا۔ علم عروض کے عنوان پر اب تک بہت ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک کامیاب ورکشاپ ثابت ہوا.