qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فرینکفرٹ میں اربعین امام حسین کا جلوس برامد ہوا۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بروز ہفتہ اربعین حسینی کی مناسبت سے چہلم امام حسین علیہ السلام جلوس اربعین نکالا گیا جس میں نہ صرف جرمنی بلکہ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔جلوس میں پاکستان ، ترکی، عراق ، اور دوسرے ممالک کے افراد شیک تھے۔ پچھلے چند سالوں سے فرینکفرٹ میں جلوس اربعین کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فرینکفرٹ آلٹ اوپر سے جلوس اربعین شروع ہوا فرینکفرٹ کی مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا یہ جلوس فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹین کے پاس باسلر پلاٹس پر اپنے اختتام کو پہنچا۔ راستے میں جگہ جگہ مقررین نے انگریزی اور جرمن زبان میں امام حسین کی قربانی اور انکی تعلیمات کو بیان کیا۔ جلوس کے منتظمین کی طرف سے ہزاروں سرخ گلاب کے پھول بانٹے گئے، سڑک پر گزرنے والوں کو پھولوں کے ساتھ پانی کی بوتلیں بھی دی جا رہی تھیں، جن پر واضح الفاظ میں لکھا تھا “کیا آپ حُسینؑ علیہ السلام کو جانتے ہیں؟۔ ہم تیرے راستہ پر چلتے ہیں۔ یا حسین یا حسین اس نعرے کی گونج فرینکفرٹ سے گزرنے والوں کے کانوں میں گونجتی سنائی دی جا رہی تھی۔یورپین ممالک میں دن بدن دیکھا جا رہا ہے کہ یورپ میں پیدا ہونے والی نسل اسلام کی طرف غالب ہو رہی ہے۔

بناؤ کی شیخ نمرہ بتول اوربرلن سے سید حیدر الموسوی نے جرمن زبان میں خطاب کیا اور جلوس اربعین کا مقصد بیان کیا۔برطانیہ سے آئے مولانا ظفر حسین نقوی نے انگریزی زبان میں خطاب کیا۔
جلوس کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے فرینکفرٹ کے بازو والے شہر لانگن میں سینکڑوں افراد کے لئے لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جلوس میں شریک افراد کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔فرینکفرٹ میں اربعین کے جلوس کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کرنےمیں سید صبور نقوی حیدر اور جنرل سیکریٹری شاہد علی خان اور ان کی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا۔(بشکریہ حوزہ نیوز قم)

Related posts

ضلع بڈگام۔گجر دیہات میں اب نہیں پہونچی بجلی

qaumikhabrein

امتحان کا دباؤ بنا خود کشی کا سبب۔ 19 سالہ نوجوان نے لی اپنی جان۔

qaumikhabrein

عراق۔تعزیتی جلسے پر داعش کا حملہ۔7 ہلاک۔ متعدد زخمی۔

qaumikhabrein

Leave a Comment