qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غزہ سے اسرائل پر دو منٹ میں 50 راکٹ داغے گئے

فلسطنی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائل کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے گھبرائے بغیر غزہ سے اسرائل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے۔
فلسطین کی القدس بریگیڈ نے ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں 50 راکٹ فائر کر کے دشمن کو حیران و پریشان کر دیا۔

منگل سے صہیونی افواج غزہ پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر رہی ہیں جن میں جہاد اسلامی کے کئی کمانڈروں سمیت دو درجن سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیل کے حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی تل ابیب اور دیگر غیر قانونی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ فائر کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے راکٹوں کی بارش بے مثال ہے جس کا مقابلہ کرنے میں صیہونی حکومت کو مشکل پیش آرہی ہے۔

بدھ سے اسرائیلی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ایک دن بعد، فلسطینیوں نے جوابی کارروائی کی، جس میں اب تک کم از کم دو صہیونی ہلاک اور 57 زخمی ہو چکے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 10,000 اسرائلی باشندے غزہ کے اطراف میں قائم غیر قانونی صہیونی بستیوں سے فرار ہو چکے ہیں۔
غزہ سے فلسطینی گروپوں نے اب تک 1,099 راکٹ فائر کیے ہیں جس سے غیر قانونی علاقوں میں بسے صہیونیوں پر خوف طاری ہو گیا ہے۔اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام صرف 340 راکٹوں کو روکنے میں کامیاب ہو پایا، باقی میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

Related posts

اے ایم یو سے شیعہ دینیات میں بی اے کرنے کا موقع

qaumikhabrein

سعودی عرب۔شیعوں کی اور مسجد مسمار۔

qaumikhabrein

افغانستان کے نئے نظام کے سربراہ ملا ہیبت اللہ ہونگے۔ صدر بھی ان کے ماتحت رہےگا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment