qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غزہ میں  فاقوں کے سائے میں  روزے

غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام نے اس سال ایسی حالت میں رمضان المبارک کا استقبال کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں کے ساتھ ہی انہیں کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا بھی سامنا ہے اور اکثر فلسطینی بغیر سحری کے روزہ رکھتے ہیں جبکہ افطاری سے بھی محروم رہتے ہیں۔

افطار کے وقت تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے پر بیٹھ کر روزہ افطار کرتے سیکڑوں فلسطینی نظر آجائیں گے۔   تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان  با جماعت نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں دستیاب ایک خاص قسم کی گھاس روزہ داروں کی افطاری کی خاص ڈش بنی ہوئی ہے۔

فلسطین کے مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر حاتم البکری نے غزہ کے خلاف جاری، غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال فلسطینی قوم کو خاص طور پر اس علاقے میں انیس سو اڑتالیس کے بعد سے اب تک کے سخت ترین اور دشوارترین ماہ رمضان کا سامنا ہے .

حاتم البکری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انیس سو اڑتالیس سے لیکر اب تک کسی ماہ رمضان میں ایسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیوں کہ اس وقت غزہ میں جنگ اور اس کا محاصرہ غیر معمولی ہے۔

Related posts

امروہا میں جشن حسن مجتبیٰ کا اہتمام

qaumikhabrein

یوروپی یونین پارلیمنٹ کے ارکان بحرین میں حقوق انسانی کی پامالی پر برہم

qaumikhabrein

ہریانہ میں بلیک فنگس سے پانچ کی موت۔

qaumikhabrein

Leave a Comment