qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

غزہ پٹی پر اسرائل کے وحشیانہ حملے۔30 فلسطینی ہلاک

غزہ پڑی پر اسرائل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روزسے اب تک ان حملوں میں 30 فلسطینی ہلاک اور 90 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے فلسطینی اسلامی جہاد (PIJ) کے خلاف زبردست جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ پی جی آئی کے جیالے ہی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

ایک جانب اسرائلی طیارے غزہ پٹی کے مختلف رہائشی علاقوں پر حملے کررہے ہیں اور دوسری طرف غزہ کی جانب سے اسرائل کے مختلف علاقوں پر راکٹ داغے کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تل ابیب کے جنوبی علاقے میں فلسطینی راکٹ حملوں میں اب تک12 صہیونی مارے جا چکے ہیں۔

فلسطینی راکٹ حملے کا نتیجہ

صہیونی فوج کے مطابق غزہ پٹی سے اسرائل پر 803 راکٹ داغے گئے۔۔فاکس نیوز کے مطابق غزہ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سے بچنے کے لئے اسرائیلی فوجی پناہ کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھے گئے۔راکٹ حملوں میں درجنوں عمارتوں کو نقصان پہونچا ہے۔
اسرائیلی جنگجو طیاروں نے غزہ کے شمال میں اور “شیخ زید” شہر کے ارد گرد شدید حملے کیے ہیں۔ اسرائلی حملوں میں چھ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ جبکہ اسلامی جہاد کے پانچ لیڈر ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ میں تباہی کا منظر

اسرائل نے دھمکی دی ہیکہ اسلامی جہاد کے لیڈروں کو لبنان میں بھی نشانہ بنایا جائےگا۔ جسکے جواب میں
اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہیکہ اگر لبنان میں فلسطینی کمانڈروں پر حملہ ہوا تو اسرائیل کی جنگی کمان کے مراکز کو براہ راست نشانہ بنایا جائےگا۔
افسوس ی بات یہ ہیکہ حقوق انسانی کے تحفظ کا راگ الاپنے والی مغربی حکومتیں اسرائل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا بے دریغ خون بہائے جانے پر چپی سادھے بیٹھی ہیں۔

Related posts

روس ۔میٹا دہشت گردگروپوں کی فہرست میں شامل

qaumikhabrein

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن ہندستان کے دورے پر

qaumikhabrein

ہندستانی مسلمان۔ فساد کا شکار بھی ۔پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی

qaumikhabrein

Leave a Comment