qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

اسرائل کے 70 فیصد قیدی اسکی بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔

غزہ پر حملے آٹھ ماہ سے جاری ہیں اور امریکہ کی مدد سے جاری ان حملوں کے باوجود اسرائل فلسطینی مزاحمت کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔  اسرائل نہ صرف اس عرصے میں حماس کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکا ہے اور نہ حماس کی قید سے اپنے قیدیوں کو آزاد  کراسکا ہے۔ اس درمیان حماس نے دعویٰ کیا ہیکہ اسرائل کے 70 فیصد قیدی خود اسرائیلی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔

حماس لیڈر خلیل الحیہ

حماس کے اسلامی اور عربی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے لبنانی کے المنار چینل  سے کہا کہ ہم طویل عرصے تک دشمن کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر جاری حملوں کو آٹھ ماہ گزر جانے کے بعد اور قابض صہیونی حکومت کے مسلسل حملے اور ان حملوں میں امریکہ کی مدد کے باوجود دشمن مزاحمت کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے، ہم غاصب صیہونیوں کے خلاف لڑنے اور اپنی قوم کا طویل عرصے اور مسلسل کئی مہینوں تک دفاع کرنے کر سکتے ہیں۔ حماس کے اس اعلیٰ عہدیدار نے مزید کہا  کہ ہم ایک ایسے معاہدے کی تلاش میں ہیں جس سے صہیونی قیدیوں کے مقابل اپنے قیدیوں کو رہا کرا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن، لبنان اور عراق کےمزاحمتی محاذوں نے اپنے حملوں کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جس جنگ کو طول دینا چاہتا ہے، اس کے لیے سب کو طویل عرصے کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور ہماری قوم کے پاس مزاحمت اور لڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا ہمارا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء اور اس کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔

Related posts

ساٹھ ملکوں کے لوگ پہونچے شہید سلیمانی کی قبر پر.

qaumikhabrein

ایرانی سائنسداں اب موروثی سرطان کا جلد پتہ لگا سکتے ہیں۔

qaumikhabrein

سجنے لگا عماموں کا بازار شہر میں

qaumikhabrein

Leave a Comment